راولپنڈی (اے ایف بی ) محکمہ پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی جا نب سے لاک ڈائون لگایا جا رہا ہے تا کہ محد ودآمدورفت کے ذریعے اس وا ئرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس سلسلے میں راولپنڈی ضلع کے15 علاقوں کی ہاٹ سپا ٹ کے طور پر نشا ندہی کی گئی ہے جن میں سے 13 علا قے راولپنڈی تحصیل جبکہ تحصیل ٹیکسلا اور کو ٹلی ستیا ں سے ایک ایک علا قہ شا مل ہیں۔را ولپنڈتحصیل کے13 علا قو ں میںمختلف علا قوں بشمول صاد ق آبا د، سٹر یٹ 27 علا مہ اقبال کا لو نی ، ڈ ھو ک پرا چہ، سٹر یٹ 02تا07ر اولپنڈی ڈ ھوک چو ہد ریاں، سی بی 1231نزد قصر ابو طالب عز یز آبا د، افشاں کالو نی ، مصریال روڈ ، گلریز ہا ئو سنگ سکیم فیز 05، لالہ زار تلسہ روڈ، سٹر یٹ نمبر 24,36, 39محیلیاں امر پورہ، بحریہ ٹائون فیز08، سیٹلا ئٹ ٹا ئون بلاک اے ، خیا بان سر سید سیکٹر02 اینڈ04 شامل ہیں۔ اسکے علاوہ تحصیل ٹیکسلا سے لا لہ رخ اور تحصیل کو ٹلی ستیاں سے لہتراڑ کا علاقہ شامل ہے جہاں فوری طور پر لاک ڈا ئون کا نفاذ کیا جا رہا ہے جو اب سے 23 ما ر چ2021تک رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ تما م انتظامی افسران بذات خود فیلڈ میں موجود ر ہتے ہو ئے اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ مند ر جہ بالا تما م علا قو ں میں لاک ڈائون پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹر یٹس فر نٹ لائن پر رہتے ہو ئے اپنے فرا ئض سر انجام دیں۔ لاک ڈائون کے دوران متعلقہ علاقوں میںتمام ما ر کیٹس، شا پنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔ نیز ان علا قوں میں پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے لوگوں کی آمد و ر فت مکمل طور پر بند ر ہے گی ما سوا ئے ایسی سہو لیات جن کو اس پا بندی سے مثتنثیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ہر قسم کی مذ ہبی ، سما جی و دیگر اجتما عات پر مکمل پا بندی عا ئد کی جا تی ہے۔ کورونا وا ئرس ایس او پیز کیمطا بق لاک ڈائون علا قوں میں سے گروسری سٹورز، جنرل و کر یا نہ سٹور، آٹا چکی ، پھل و فروٹ کی دوکا نیں، پیٹرول پمپس اورتندور صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلے ر ہیں گے۔جبکہ تمام طبی سہو لیات کے مراکز ، ہسپتال،، کلینکس، لیبا ر ٹریز اور میڈیکل سٹور24 گھنٹے کھلے ر ہیں گے اور دودھ کی دوکا نیں، بیکر یز، چکن و گو شت کی دوکا نیںصبح سات سے شا م سات بجے تک کھلی ر ہیں گی۔














