لاہور (اے ایف بی)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول داخلہ مہم کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکول داخلہ مہم جائزہ اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، مختلف اضلاع کے اے ای اوز، و دیگر شریک ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ سکول کونسلز کی مدد سے والدین کو سماجی طور پر متحرک کریں، سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔انھوں نے بتایا کہ سکول داخلہ مہم 2021 ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئےہے۔ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔














