لاہور(اے ایف بی) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق کل 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیشی کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ نیب میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر نوعیت کے ہجوم کو اکٹھا کرنے پر پابندی ہے۔مریم نواز کی گزشتہ پیشی پر نیب عمارت پر دانستہ پتھرائو کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی پیشی این سی او سی کی گائیڈ لائنز اور مفاد عامہ کے پیش نظر ملتوی کی جارہی ہے۔اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
نیب کی جانب سے پیشی ملتوی ہونے کے بعد جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اب نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی۔ نیب نے جتنا انتقام لینا تھا وہ ہو چکا اب ان کے انتقام کا دور گزر گیا۔اب ظلم کے مٹنے کے دن آ گئے ہیں۔نیب کو مخالفین کے خلاف انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نیب کورونا کی وجہ سے پیشی ملتوی کی گئی تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا۔عمران خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ملک میں قانون ہے تو وزیراعظم آفس میں بھی لاک ڈاؤن ہونا چاہیے ۔نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان اور جعلی حکومت کا ہے۔عمران خان کے کہنے پر چلتا ہے۔














