لاہور (اے ایف بی ) مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔تحریک لبیک کے رہنماء عنایت الحق نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔حافظ محمد سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کےکارکناں مختلف شاہراہوں پر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے شہر کی شاہراہوں کو بند کردیا ہے۔سڑکیں بند ہونے سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
تحریک لبیک کے رہنماء عنایت الحق کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کو ایلیٹ فور س کے دستوں نے گرفتار کیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سربراہ تحریک لبیک پاکستان سیاسی و تاجر رہنما رانا اختر کا جنازہ پڑھانے لاہور میں موجود تھے۔حافظ سعد حسین رضوی کو وحدت روڈ پر جاتے ہوئے سکیم موڑ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ ۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک نے 20 اپریل کو حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔ تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی کا موقف تھا کہ حکومت 20 اپریل سے پہلے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالے۔














