لاہور(اے ایف بی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے انیس اپریل سے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نہم ،دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسسز لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں سخت ایس او پیز کے تحت لگانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنا ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انیس اپریل سے نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کلاسسز کے آغاز کردیا جائے گا۔
سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی دو روز کلاسسز ہونگی، پیر اور جمرات کوکلاسسزلگانے کی اجازت ہوگی۔لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں کلاسسز لگائی جاسکیں گی۔ تعلیمی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ دیگر تیرہ اضلاع میں فیصل آباد، ملتان، روالپنڈی،گجرانوالہ، گجرات، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ اور ڈی جی خان شامل ہیں














