کوروناویکسینیشن 40 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

 اسلام آباد (اے ایف بی): وفاقی حکومت نے کل سے 40 سال سے زائد کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے..


 اسلام آباد (اے ایف بی): وفاقی حکومت نے کل سے 40 سال سے زائد کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 50سال سے زائد عمر افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے 40سال سےزائدکےافرادکی ویکسینیشن کی رجسٹریشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ آج این سی اوسی کےاجلاس میں کیا گیا، 40سال سے زائد والے رجسٹریشن کرائیں اوردوسروں کو بھی ترغیب دیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے واک ان ویکسینیشن کیلئے عمرکی حد میں کمی کرتے ہوئے 50سال سے زائد عمر افراد کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل حکومت نے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports