ٹیچرزاورایجوکیشن اسٹاف کیلئے الگ ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے ایف بی) ملک بھر میں ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کے لیے اہم فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت ان..

اسلام آباد(اے ایف بی) ملک بھر میں ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کے لیے اہم فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت ان کے لیے الگ ویکسینیشن سینٹرز بنائے جائیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے اساتذہ کی ویکسینیشن سے متعلق فیصلے کی منظوری دے دی۔ ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے ویکسینیشن سینٹر ہر تحصیل میں قائم ہوگا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ تحصیل ویکسینیشن سینٹر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے مخصوص ہوگا، ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرز میں اساتذہ کے لیے کاؤنٹر مختص کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ الگ کاؤنٹر کا مقصد ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو سہولت فراہم کرنا ہے، الگ کاؤنٹر سے کم وقت میں زیادہ ٹیچرز کی ویکسی نیشن یقینی بنانا ہے۔

اس حوالے سے ذرایع نے مزید بتایا کہ 18سال سے زائد عمر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان سہولت دی گئی ہے، ٹیچرز کو واک ان کی سہولت ملنے پر ویکسینیشن سینٹرز پر رش بڑھ گیا۔ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت29مئی سے ملی۔ این سی او سی نے5جون تک ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports