پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کے طلبا بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے ایف بی) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے بڑی خبر ہے کہ کچھ کلاسز کے امتحانات جبکہ..

اسلام آباد(اے ایف بی) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے بڑی خبر ہے کہ کچھ کلاسز کے امتحانات جبکہ کچھ کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیےجائیں، اس طریقہ کار کی وزارت تعلیم نےمنظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے امتحانات سےمتعلق سمری بھجوائی، سمری میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینےکی سفارش کی گئی۔ پہلی سے چوتھی،چھٹی ساتویں کلاسز کے طلبا کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پربچوں کو پروموٹ کیا جائےگا۔حکام وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ سال پہلی سےآٹھویں تک کے طلباکو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90 فیصد طلبا کےامتحانات ہوئے تھے اور نتائج کی بنیاد پر انہیں پاس کیا گیا تھا۔ پانچویں اور آٹھویں کے سینٹرلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرےگا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports