انٹرمیڈیٹ اختیاری مضامین کا امتحانی شیڈول جاری ،انتظامات مکمل

راولپنڈی (اے ایف بی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2021ء 10-جولائی -2021بروز ہفتہ حکومت کی پالیسی کے مطابق صرف اختیاری مضامین..


راولپنڈی (اے ایف بی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2021ء 10-جولائی -2021بروز ہفتہ حکومت کی پالیسی کے مطابق صرف اختیاری مضامین کا شروع ہو رہا ہے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں ٹوٹل73578اُمیدواران شامل امتحان ہونگے 255امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں طلباء کے98طالبات کے107جبکہ 20مشترکہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں تمام اُمیدواران کی رول نمبر سلپس جاری کردی گئیں ہیں،

ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے ادارہ جات کے پورٹل پر اَپ لوڈ کر دی گئیں ہیں جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دئیے گئے پتہ جات پر ارسال کی جارہی ہیں ریگولر اُمیدواران اپنے ادارہ جات سے اپنی رول نمبر سلپس وصول کریں وہ پرائیویٹ اُمیدوار جس کو اپنی رول نمبر سلپس وصول نہ ہو وہ بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنا ب فارم نمبر انٹر کر کے اپنی رول نمبر سلپ بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون – پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports