آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد(اے ایف بی) آزادکشمیر نے 25جولائی کو عام انتخابات کے آزادانہ وشفاف انعقاد کے لئے فوج اور پولیس کی نفریمانگ لی۔محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی..

اسلام آباد(اے ایف بی) آزادکشمیر نے 25جولائی کو عام انتخابات کے آزادانہ وشفاف انعقاد کے لئے فوج اور پولیس کی نفریمانگ لی۔محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی درخواست پر وزارت داخلہ نے 40ہزار اہلکاروں کی انتخابات میں تعیناتی کے لئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی، جس کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے رات گئے لے لی گئی۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار ،پاکستان رینجرز 2ہزار اہلکار،پاک فوج کے 19ہزار جوان، کے پی پولیس کے 4ہزار ،پنجاب پولیس 6ہزار ،وفاقی پولیس کے ایک ہزار اہلکار ،پنجاب کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔

پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسزکے ٹروپس الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ماتحت ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی پولیس سمیت پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار حکومت آزادکشمیر کے ماتحت الیکشنز میں ڈیوٹیاں سرانجام دینگے ۔پاکستان رینجرز کے 1600 اہلکار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کئے جائیں گے ۔پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹینڈبائی پوزیشن پر رہیں گے ۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار آزادکشمیر حکومت کے ماتحت الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports