ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان

اسلام آباد(اے ایف بی) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بورڈز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 42 کنٹونمنٹس..

اسلام آباد(اے ایف بی) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بورڈز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 42 کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب 12 ستمبر کو ہوگا، ریٹرننگ افسران 26 جولائی سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31جولائی سے 3 اگست تک ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو آویزاں کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگادی ہے جب کہ وزیراعظم، گورنر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا کنٹونمنٹ بورڈز کا دورہ نہیں کرسکیں گے، اس کے علاوہ متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان بھِی نہیں کیا جا سکے گا ۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports