آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کےلیے سات رکنی کمیٹی قائم

مظفر آباد ( اے ایف بی) آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار ہوگئی، حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق 8 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

کمیٹی میں فہیم ربانی، دیوان چغتائی، مقبول احمد، ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن شامل ہیں۔کمیٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تجاویز تیار کرے گی اور ایک ماہ میں رپورٹ آزاد کشمیر حکومت کو دے گی۔آزاد کشمیر کابینہ نے ایک سال کے اندر بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، آزاد کشمیر کے آخری بلدیاتی انتخابات 1991 میں ہوئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *