حکومت کاٹی ایل پی کےمدارس کےفریز اکاؤنٹس کھولنےکااعلان

اسلام آباد(اے ایف بی) وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کااعلان کردیا اس حوالےسے وزیراعظم ن عمران خان نے بھی ہدایات جاری کردی ہیں، مدارس کے اکاؤنٹس بحال کیے جارہے ہیں ،اس حوالسے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کر رہا ہوں، کالعدم جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معاملہ چل رہاہے، ابھی بھی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی ،اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر میں نے دستخط کئے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، بات کو ختم کرنے اور معاملے کو نمٹانے کا حامی ہوں، کالعدم جماعت کے ساتھ معاملات طے ہوں میری یہ خواہش ہے، اچھا کیا جو دن کے وقت کنٹینرز ہٹا دیئے، کالعدم تنظیم نے ایک سڑک کھول دی ہے وزیراعظم عمران خان کل وطن آرہے ہیں، کالعدم جماعت کےحوالے سے معاملات بدھ کو کابینہ اجلاس میں زیربحث لائیں گے، ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاؤنٹس بحال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑانہیں چاہتے، سعدرضوی کے رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لےکرجائیں گے، ملک میں مریم نوازسمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں معاون پایا، پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، جو وعدے کالعدم تنظیم سے کئے اس پر پہرہ دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *