کراچی(اے ایف بی) شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں
۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں اومی کرون ویریئنٹ کیسز میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد اومی کرون کو پھیلنے سے روکنا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز جان لیوا وائرس نے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کی شرح 42 فیصد، کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی(اے ایف بی) شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔محکمہ داخلہ..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











