ہٹیاں بالا (اے ایف بی)سابق وزیراعظم آزا حکومت ریاست جموں کشمیرو سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مشکل ترین حالات میں جماعتی ٹکٹ ہولڈرز کی حمایت کی ہے ان کو کسی صورت فراموش نہیں کرینگے،قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے نظریے کے ساتھ چلنے کے خواہشمند آزادکشمیربھرکے سیاسی زعما ء کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں، انتخابات کے دوران جنہوں نے کسی وجہ سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی یا کسی اور جماعت میں شامل ہوگئے تھے چونکہ جماعت میں اس حوالے سے سزا و جزا کا عمل ختم ہوچکا ہے اس لیے اگر وہ جماعت میں شامل ہونا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ ماسوائے ان کے جو قرآن پرحلف اٹھا کر منحرف ہو گئے تھے ایسے لوگ اللہ تعا لی کے مجرم ہیں ان کی واپسی کسی صورت نہیں ہوگی۔ ضلع جہلم ویلی میں میرٹ پر تنظیم سازی ہوگی میری کوئی پسند و ناپسند نہیں ہے جو میرٹ پر ہوگا وہی آگے آئیگا، ہر گاوں یونین کونسل وارڈ حلقہ تحصیل اورضلع کا انتخابی عمل مکمل جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔
۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا اوریونین کونسل سینا دامن کے جماعتی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی صدر فرید خان، سابق تحصیل صدر راجہ آفتاب خان اور دیگر سابق جماعتی عہدیداران نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں آمد پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فروق حیدر خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔تنظیمی تقریب ایک بڑے جلسہ گاہ کی شکل اختیار کر گئی اور پنڈال میں جگہ کم پڑنے کے باعث بیشتر لوگ کھڑے رہے۔
راجہ محمد فاروق حیدرخان نےکہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی قیادت و رہنمائی میں ہم نے آزادکشمیر کے عوام کی 5 سال خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین الیکشن میں ساتھ نبھانے والے ہمارا اصل اثاثہ ہیں ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اور اس الیکشن سے پہلے جو لوگ ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ان کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ جنہوں نے پیسے اور عہدے کو ٹھکرایا اور ہمارے قافلے میں شامل ہوئے اور کوٹلی نکیال سمیت آزادکشمیر بھرمیں جن کارکنان نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کی ان کے حقوق کا میں محافظ ہوں اور ان کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت میں شامل ہونے پر کسی پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی تاہم اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ آزادکشمیر بھر سے لوگوں کو بلاتخصیص شامل کرینگے اور ان لوگوں کو خاص کر جو جماعت چھوڑ کر گئے تھے کیونکہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سزا، جزا کا عمل ختم ہوچکا ہے لیکن ان لوگوں نے جو کلام الہی اٹھا کر اس سے منحرف ہوئے کا نہ صرف سیاسی ناطقہ بند کرینگے بلکہ وہ جہاں جہاں جائیں گے ان کا پیچھا کرینگے اور ان کی سیاست کو اختتام پذیر کرکہ دم لیں گے۔
مشکل ترین الیکشن میں ساتھ نبھانے والے ہمارا اصل اثاثہ ہیں ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں راجہ فاروق حیدر
ہٹیاں بالا (اے ایف بی)سابق وزیراعظم آزا حکومت ریاست جموں کشمیرو سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











