کراچی (اے ایف بی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے طویل عرصے سکرین سے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی اور انہوں نے بتایا کہ لوکیمیا (کینسر) جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی تھی، لوکیمیا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں
نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میرے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے زندگی دی۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹروں نے ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی وجہ سے کیموتھراپی کروانے کا کہا، مجھ سے تحقیقی مقاصد کے لیے خون کا عطیہ کرنے کو کہا گیا جس پر میں رضا مند ہوگئی، پہلے دن ہی کیموتھراپی کی وجہ سے جلد کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا۔لیلیٰ واسطی نے کہا کہ بیماری کے پورے سفر میں شوہر کی توجہ حاصل رہی، انہوں نے میری اچھے سے دیکھ بھال کی۔یادرہے کہ اداکارہ نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا۔ بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں
معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی بارے افسوس ناک خبرآگئی
کراچی (اے ایف بی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے طویل عرصے سکرین سے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی اور انہوں..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











