سردی ابھی گئی نہیں‌بارشیں ہی بارشیں بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل

اسلام آباد(اے ایف بی) مغربی سسٹم بادل برسانے کیلئے تیار، کراچی اور لاہور میں بارش کی پیشن گوئی، شہر قائد میں بدھ کی صبح بوندا..

اسلام آباد(اے ایف بی) مغربی سسٹم بادل برسانے کیلئے تیار، کراچی اور لاہور میں بارش کی پیشن گوئی، شہر قائد میں بدھ کی صبح بوندا باندی کا امکان، لاہور میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہو گا، اس سسٹم کے تحت بدھ کی صبح کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس مغربی سسٹم کی وجہ سے کراچی میں تیزبارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صبح سے شہر میں موسم آبرآلود رہے گا تاہم دن کے اوقات میں مطلع صاف ہوجائے گا۔ اسی مغربی سسٹم کے تحت سندھ کے دیگر شہروں سکھر ، بدین ، لاڑکانہ اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی دوبارہ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔گزشتہ ہفتے جمعہ کی شب کو شہر میں موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا تھا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports