پاکستان میں ہم جنس پرستی کی اجازت کا تصور بھی نہیں؛وزارت انسانی حقوق

اسلام آباد(اے ایف بی) ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے وفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوکر کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق اور ریاست ہم..

اسلام آباد(اے ایف بی) ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے وفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوکر کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق اور ریاست ہم جنس پرستی کی اجازت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔خواجہ سراؤں کی حقوق اور جنس تبدیلی کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی شریعت کورٹ میں سماعت ہوئی۔ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے وفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ وزارت کے تحریری جواب سے ہم جنس پرستی کا ملنے والا تاثر غلط ہے، عدالت اجازت دے تو جواب میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں، وزارت انسانی حقوق اور ریاست ہم جنس پرستی کی اجازت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیے کہ وزارت جس یوگیاکاٹا اصول پر انحصار کر رہی ہے وہ ہم جنس پرستی کو فروغ دیتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وفاقی حکومت ہم جنس پرستی کی حمایت کرے گی، خواجہ سراؤں کے حقوق کے قانون کو ہم جنس پرستی سے کیوں جوڑ رہے ہیں۔جسٹس سید انور نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے تحفظ کا قانون بناتے وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت نہیں کی گئی، خواجہ سرا مظلوم طبقہ ہے انہیں ہم جنس پرستی سے نہ جوڑیں، وزارت انسانی حقوق نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے لینے کا جھوٹ کیوں بولا؟ وزارت انسانی حقوق کم از کم جواب میں تو سچ بولا کرے، اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پر عمل کریں تو مسئلہ پیدا ہی نہ ہو، خواجہ سراؤں کو اسلام سے زیادہ تحفظ کسی مذہب نے نہیں دیا۔عدالت نے وزارت انسانی حقوق سے دو ہفتے میں ترمیم شدہ جواب مانگ لیا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports