لاہور(اے ایف بی)نمبربڑھانے کیلئے بورڈ نے امتحان دینے کے چانس میں اضافہ کردیا، اب طلبہ ڈویژن بڑھانے کیلئے تین کی بجائے 4 بار امتحان دے سکیں گے۔ انٹرمیڈیٹ میں ڈویژن کی امپروومنٹ کیلئے امتحان دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری آگئی، پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمینز نے ڈویژن بہتر کرنیوالے طلبا کیلئے پالیسی میں تبدیلی کردی، نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی بہتری کیلئے طلبا تین سال میں چار بارامتحان دے سکیں گے،فیصلے سے صرف 2021 والے طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔ فیصلہ گزشتہ روز پی بی سی سی کے ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈویژن کی بہتری کیلئے چار بارامتحان دینے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی مئی میں پیپرز اور یکم اگست سے نیاتعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
امپروومنٹ کیلئے امتحان دینے والے طلبہ کیلئے نئی پالیسی جاری ،
لاہور(اے ایف بی)نمبربڑھانے کیلئے بورڈ نے امتحان دینے کے چانس میں اضافہ کردیا، اب طلبہ ڈویژن بڑھانے کیلئے تین کی بجائے 4 بار امتحان دے..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











