پالتو کتوں نے اپنی ہی مالکن کی جان لے لی

واشنگٹن(اے ایف بی)امریکا میں گھر میں پالے ہوئے کتوں کی لڑائی رکوانے کیلیے 60 سالہ مالکن درمیان میں آئی تو غصے سے بپھرے کتوں نے..

واشنگٹن(اے ایف بی)امریکا میں گھر میں پالے ہوئے کتوں کی لڑائی رکوانے کیلیے 60 سالہ مالکن درمیان میں آئی تو غصے سے بپھرے کتوں نے حملہ کرکے اپنی ہی مالکن کی جان لے لی۔واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں 60 سالہ خاتون روڑاواگنرنے بہت سے کتوں کو پال رکھا تھا اور وہ ان جانوروں سے بیحد پیار کرتی تھی۔ لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ جن جانوروں کو وہ اتنا پیار کرتی ہے ، اسی کی وجہ سے وہ اپنی زندگی گنوا دے گی۔واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون کے دو پالتو کتے آپس میں لڑ رہے تھے کہ ان کی لڑائی ختم کرانے کیلیے روڑاواگنر درمیان میں آگئی لیکن کتے تو غصے میں پاگل تھے انہوں نے ایک دوسرے کو چھوڑ کر اپنی مالکن پر ہی حملہ کردیا اور اسے نوچ نوچ کر اس کی جان لے لی۔جب پولیس نے کتوں کے حملے کے بعد روڑا کی لاش برآمد کی تو اس کی شناخت مشکل ہوگئی تھی کیونکہ کتوں نے اسے بری طرح نوچا کھسوٹا تھا۔ واقعے کے بعد پیٹ ہاؤس نے حملہ آور کتوں کو اپنے پاس رکھ لیا ہے تاہم لوگوں نے ان خونخوار کتوں کو مارنے کی درخواست کی ہے۔اس واقعے کے بعد آس پاس کے لوگ بھی صدمے میں ہیں ۔ کوئی بھی یقین نہیں کر پا رہا ہے کہ جو خاتون کتوں سے اتنی محبت کرتی تھی ، وہ آج ان ہی کی وجہ سے زندہ نہیں ہے

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports