منحرف ارکان کی رکنیت معطل کروانے سے بھی حکومت نہیں بچے گی، دعویٰ نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

اسلام آباد(اے ایف بی)معروف صحافی فہد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت اپنے کسی منحرف ارکان کی رکنیت معطل کروا بھی دے تو..

اسلام آباد(اے ایف بی)معروف صحافی فہد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت اپنے کسی منحرف ارکان کی رکنیت معطل کروا بھی دے تو وہ نہیں بچے گی کیونکہ ان کے خلاف پھر بھی نمبرز پورے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فہد حسین کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں کا جھکاو کافی عرصے سے اپوزیشن کی طرف تھا اس کا اندازہ آپ ان کےبیانات سے بھی لگا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ملاقاتیں تو ان کیمرہ ہوتی ہیں لیکن کئی ملاقاتیں بند کمروں میں بھی ہو رہی ہیں۔اپوزیشن اور اتحادیوں کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے،معاملات بھی طے ہو چکے ہیں لیکن ایشو صرف ٹائمنگ کا ہے کہ وہ کب اس کا اعلان کرتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اتحادی او آئی سی کانفرنس کا انتظار کررہے تھے کہ اجلاس ہو جائے اور اس کےبعد ہم اعلان کریں یا پھر پی ٹی آئی ایک دفعہ اپنا جلسہ کر لے پھر ہم حمایت کا اعلان کریں گے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports