سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کا وزیراعظم کشمیر کا انتخاب کرنے کا حکم

مظفرآباد(اے ایف بی)سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے وزیراعظم کشمیر کا انتخاب کرنے کا حکم دے دیا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نیا قائد..

مظفرآباد(اے ایف بی)سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے وزیراعظم کشمیر کا انتخاب کرنے کا حکم دے دیا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نیا قائد ایوان منتخب نہ ہوسکا، گزشتہ روز اسپیکر اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قائد ایوان کے انتخاب سے روک دیا تھا، جس پر تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمیٰ کی امیدوار سردار تنویر الیاس نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔آزاد جموں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کو وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے روکنے سے متعلق دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی. سپریم کورٹ کے فل کورٹ پینچ نے مظفرآباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر رٹ پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا حکم دیا اور نیا اجلاس طلب کرکے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لانے کا حکم جاری کردیا۔دوسری جانب حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی جنگ سے بچنے کیلئے متبادل آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آزاد کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 16 ذیلی آرٹیکل 3 کے تحت وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اور اسپیکر کی طرف سے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر نے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports