اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بندش؛ اہم نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے ایف بی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا ‏نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے..

اسلام آباد(اے ایف بی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا ‏نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے، ‏تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آبپارہ مارکيٹ اور اتوار بازار پر چھاپہ مارکر ایس او پیز ‏کی خلاف ورزی پر متعدد دکانيں اور ہوٹل سيل کر دیے۔ڈپٹی کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر 13 افراد گرفتار اور جرمانے کیے۔ ايس ايس پی آپريشنزاسلام ‏آبادمصطفیٰ تنويربھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا۔ عوام کو ماسک پہننےکی ‏ہدايت اور خلاف ورزی پرجرمانے کیے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports