ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کب کہاں ہوگا؟

کولمبو(اے ایف بی)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی تاریخوں اور میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔اے سی..

کولمبو(اے ایف بی)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی تاریخوں اور میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔اے سی سی کا اجلاس کولمبو میں ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس کے دوران بھارت کے جے شاہ کو 2024 تک متقفہ طور اے سی سی کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ قطر کرکٹ ایسوی ایشن کو اے سی سی کی مکمل رکینت بھی دی گئی۔اے سی سی کے اجلاس میں سری لنکا کو ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی میزبانی دینے کا اعلان بھی کیا گیا، ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔میزبان سری لنکا کے علاوہ بھارت، پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی جب کہ ایک اور ایشیائی ٹیم کا فیصلہ کوالیفائرز کے بعد کیا جائے گا جو کہ 20 اگست سے کھیلے جائیں گے

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports