بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ، دوبارہ پابندیاں، مارکیٹس اور تعلیمی ادارے بند کرنے کافیصلہ

کراچی(اے ایف بی) ملک میں بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی..

کراچی(اے ایف بی) ملک میں بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت ہوں گے، پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔صوبے میں کریانہ، بیکری اور فارمیسی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ حکومت نے پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس پر انڈور اور آؤٹ ڈور بند ہوگا تاہم ٹیک اووے کی اجازت ہوگی، سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔پابندیوں سے متعلق ترجمان نے کہا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف کی اجازت ہوگی، تمام فیصلوں پر پیر سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports