اسلام آباد(اے ایف بی)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سرگرم ہوگئے۔اسپیکر اسد قیصر کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ آج بھی خیبرپختون خوا کے اراکین اسمبلی سے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 163 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 9 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کے حوالے سے اہم خبرآگئی
اسلام آباد(اے ایف بی)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سرگرم ہوگئے۔اسپیکر اسد قیصر کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











