اسلام آباد(اے ایف بی) این سی او سی نے سردیوں کی چھٹیوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3جنوری دی جائیں گی، وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، جب کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عملی طور پر یکم سے چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ نیا ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے، والدین اپنے بچوں کو جلد از جلد کووڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔
تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ بالآخر اعلان ہوگیا
اسلام آباد(اے ایف بی) این سی او سی نے سردیوں کی چھٹیوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ موسم..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











