جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا

جنوبی افریقا (اے ایف بی)جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا۔بیجورن فورچوئین کا قبول..

جنوبی افریقا (اے ایف بی)جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا۔بیجورن فورچوئین کا قبول اسلام کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ بیجورن فورچوئین نے بھی گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔پروٹیز اسپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی بیوی کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ تصویر بیجورن فورچوئین اور اس کے بعد ان کی اہلیہ مشکا آئیسن نے بھی ری شیئر کی۔ انہوں نے لکھا گزشتہ روز بیجورن نےکلمہ شہادت پڑھا الحمداللہ۔ اور رمضان کے مقدس مہینے میں عماد نام کا انتخاب کیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 26 سالہ اسپنر بیجورن نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے کسی نے اسلام قبول کرنے کے لیے ان پر دباؤ نہیں ڈالااور نہ ہی کسی کے زیراثر آکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔یاد رہے کہ بیجورن فورچوئین دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے اس سے قبل جنوبی افریقی کرکٹر وائن پارنیل نے بھی 2011 میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا نیا نام ولید ہے لیکن انہیں اب بھی وائن پارنیل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports