راولپنڈی (اے ایف بی)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی نے تین نکاتی ایجنڈے پرعملدرآمد کےلیے اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے دینے کااعلان کردیا اورکہاکہ تین اپریل کو اسلام آباد پریس کلب سے ڈی چوک کی طرف مارچ کریں گے جہاں شرکاء ڈی چوک میں پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیں گے جس کےلیے ہم آزادکشمیر گلگت بلتستان میں بھرپور مہم چلائی اور ریاست جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان کی تمام قوم پرست جماعتوں کے علاوہ سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما اورکارکن شرکت کی دعوت دی ہے اس سلسلے میں ہم نے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔
ان خیالات کااظہارلبریشن فرنٹ نظریاتی کے سربراہ صداقت مغل کشمیری نے پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر یوکے پی این پی کے رہنما محمدریاض ، جے کے ایل ایف گلگت بلتستان کے صدر ذیلدار پرویز ، اسلام آباد کے صدر راجہ آزاد ، ترجمان راجہ عمیر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے حق نوازمعاویہ نے جے کے ایل ایف نظریاتی میں شمیولیت کا بھی اعلان کیا،
صداقت مغل نے کہاکہ ہم ہرامن لوگ ہیں ہم۔کشمیر کے تشخص کو پامال نہیں ہونے دیں گے ،پاک بھارت مذاکرات کے حامی ہیں دونوں ملکوں کے درمیاں ہونے والے مذاکراتی عمل میں قوم پرستوں کو بھی شامل کیا جاناچاہیے اورکشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی ، ہمارامطالبہ ہے کہ کشمیر گلگت بلتستان پرمشتمل آزادریاست بنائی جائے ،انڈیاپاکستان اور چین کے ہونے والے معاہدے سامنے لائے جائیں ، کشمیر میں نظربند وگرفتارحریت رہنماوں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں بھی گرفتار راجہ تنویر اورسفیر کشمیری کو رہاکیاجائے ،














