حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع ،گرفتاری کا امکان

کراچی(اے ایف بی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف بی آر نے..

کراچی(اے ایف بی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف بی آر نے حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسی معاملے پر ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو 16 فروری کو طلب کرلیا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اگر حریم شاہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امورسے متعلق تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے

۔گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے برطانیہ میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ کی اس وائرل ویڈیو پر ایف بی آر حرکت میں آئی تھی اور ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports