اسلام آباد(اے ایف بی)مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلے میں جلسےکرنے لگ گئی ہے، یہ حکومت کا کام نہیں ہےایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوام حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور نمبروں کی سیاست سے سخت پریشان ہیں، اپوزیشن تو جلسوں کی سیاست کرتی ہی ہے، حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلےمیں جلسےکرنے لگ گئی ہے، یہ حکومت کا کام نہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ جن جلسوں کااعلان کیا گیا ہے، ملکی مفاد میں ان کی فوراً منسوخی کااعلان کریں، پاکستان کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات اس خطرناک محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے، سیاسی مقابلہ ملک میں سیاسی افراتفری اور بحران پیدا کرسکتا ہے،جس کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہوسکتا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فریقین اپنے اپنےکارکنوں کواشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں، آئین وجمہوریت کی پاسداری کے لیے ہار جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر جمہوری طریقےکے مطابق ووٹنگ میں حصہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے، ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہیں کہ ہم نےملک اور جمہوریت کی خاطر بڑے فیصلےکیے ہیں، دوسروں کی مخالفت مول لینےکے باوجود ہم نے ہمیشہ تدبیر اور صلح جوئی کو ترجیح دی ہے
حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلے میں جلسے کرنے لگ گئی، یہ حکومت کاکام نہیں’شجاعت
اسلام آباد(اے ایف بی)مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











