خاتون اول کی دوست فرح خان سے متعلق نئے حقائق منظر عام پر

لاہور(اے ایف بی) خاتون اول بشری بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان سے متعلق مزید نئے انکشافات اور حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔تفصیلات..

لاہور(اے ایف بی) خاتون اول بشری بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان سے متعلق مزید نئے انکشافات اور حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول کی دوست فرح خان کا گاؤں پنجاب میں سب سے زیادہ فنڈ لینے والا گاؤں نکلا ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاؤں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا ۔حالانکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر زکو بھی اتنا فنڈ کبھی نہیں ملا جتنا خاتون اول کی دوست کو ملا ۔دستاویزات کے مطابق فرح خان کے گاؤں گھنگ میں 11 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا ۔فرح کے گاؤں میں فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر سمیت ٹف ٹائلز کا کام بھی کیا گیا ہے ۔ شیخوپورہ کو تین سالوں میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے پر بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports