خوشخبری، رواں سال مسجد نبویﷺ میں افطار کی رونقیں ہوں گی بحال

سعودی عرب (اے ایف بی) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اس سال ماہ رمضان میں افطار کیلئے دستر خوان لگانے کے امور کا جائزہ لیا..

سعودی عرب (اے ایف بی) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اس سال ماہ رمضان میں افطار کیلئے دستر خوان لگانے کے امور کا جائزہ لیا ہے۔رمضان میں ان امور کی متعلقہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے حوالے سے چند نکات پیش کیے ہیں۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اس سال رمضان میں دسترخوان لگانے کی سفارشات متعلقہ کمیٹی سے طلب کی تھیں جس کے بعد اس سال دسترخوان لگانے کے ضوابط جاری کردئیے ہیں۔مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو افراد مسجد میں دسترخوان لگانے کے خواہش مند ہیں وہ متعلقہ کیٹرنگ سے معاہدہ کرکے افظاری کا سامان مہیا کرنے کے پابند ہوں گے.۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھتے ہوئے مسجد کی ہر صف میں صرف 5 نمازی ہی بیٹھیں گے۔اس کے علاوہ کہا کہ سماجی فاصلہ ختم ہونے کی صورت میں ہر صف میں 12 نمازی ہوں گے جبکہ تعداد اس سے تجاوز نہیں کرے۔ صرف روزے دار صف میں ایک جانب قبلہ رُخ کرکے بیٹھیں گے اور ان کے سامنے کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی اثناء میں دسترخوان لگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports