لاہور(اے ایف بی)سکولوں میں طلباء کی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم یا نہیں ؟فیصلہ نہ ہوسکا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حاضری سو فیصد کرنے کی تجویز دے دی ۔فیصلہ این سی او سی کرے گا۔سکولوں میں طلباء کی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم یا نہیں ،فیصلہ نہ ہوسکا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے حاضری کو سو فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔حاضری کے حوالے سے فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کرے گا۔ اس سے قبل 15 فروری تک پچاس فیصد حاضری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ کورونا کے باعث پہلی سے چھٹی جماعت تک کلاسز میں حاضری پچاس فیصد کر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی کے تحت آج یا کل فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز پچاس فیصد حاضری ساتھ جاری رکھنے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہناتھا کہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز پچاس فیصد حاضری ساتھ ہوں گی، سکولوں میں بچوں کی پچاسی فیصد جبکہ اساتذہ کی ویکسی نیشن سو فیصد مکمل ہوچکی ہے، ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکروایاجائےگا۔ پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہو چکا ہے ، جن سکولوں میں ویکسی نیشن ہو چکی وہ بند نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد ر نے بتایا کہ اس این سی او سی اجلاس میں سکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی۔ایک لاکھ اساتذہ کو قرآن پاک پڑھانے بارے تربیت دے رہے ہیں جن میں سے چونسٹھ ہزار ایم اسلامیات یاعربی کرچکے ہیں۔
سکولوں میں طلبہ کی حاضری کتنی ہوگی؟ نئی تجویز سامنے آگئی؛ فیصلہ کل متوقع
لاہور(اے ایف بی)سکولوں میں طلباء کی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم یا نہیں ؟فیصلہ نہ ہوسکا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حاضری سو فیصد کرنے..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











