شہریوں کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

امریکہ (اے ایف بی )واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا جس کے ذریعےاب واٹس ایپ پرویڈیوز اور تصاویر کو بڑے فارمیٹ میں دیکھنا..

امریکہ (اے ایف بی )واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا جس کے ذریعےاب واٹس ایپ پرویڈیوز اور تصاویر کو بڑے فارمیٹ میں دیکھنا ممکن ہو سکے گا۔ فیچرکا مقصد تصاویر کو کھول کے دیکھنے کے بجائے پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور تصویر کو کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی ایسے ہی دکھائےگا، ایپ میں تصاویر اور ویڈیوز پہلے سے زیادہ بڑی ہونے سے کوئی بھی نامکمل تصویر نہیں دیکھ سکےگا۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر بھی کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔اس سےقبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئیکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports