صحت کارڈ کن افراد کو ملے گا؟ صوبائی وزیر صحت نے بتادیا

لاہور(اے ایف بی)صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنےکے لئے جنرل ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کائونٹر کو فعال کردیا گیا، صوبائی وزیر..

لاہور(اے ایف بی)صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنےکے لئے جنرل ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کائونٹر کو فعال کردیا گیا، صوبائی وزیر صحت نے کہا پنجاب کے ہرشہری کے لئے قومی صحت کارڈ کےاجراء کاعمل شروع ہوچکا ہے، صحت کارڈ صرف فیملی سر براہ کو ملے گا۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نےایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ پنجاب کے ہرشہری کے لئےقومی صحت کارڈ کےاجراء کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ 37 لاکھ 28 ہزارگھرانوں کے سربراہان کو یہ کارڈ ملےگا،فیملی کےافراد دس لاکھ روپے تک علاج کروا سکیں گے۔

صوبائی وزیرصحت کا کہناتھا کہ اس سال محکمہ صحت میں 25 ہزار ملازمتوں پربھرتی کے لئے اشتہار دینے جا رہے ہیں۔پندرہ ہزار ملازمتوں کا اشتہار پہلےہی دے چکےہیں،وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اور تو کوئی خامی نہیں ملی،صحت کارڈ کےرنگ پر ہی اعتراض کر دیا،یہ کارڈ صرف تحریک انصاف کے لئےنہیں بلکہ سب کے لئے ہے، نوازشریف کو بھی صحت کارڈ ملے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ کورونا نے پھر سے سراُٹھایا ہے، اومی کرون کی شدت گو کم ہے لیکن یہ تیزی سے پھیلاتا ہے۔ لاہور میں اس کی شرح پر تشویش ہے۔محکمہ صحت پہلے ہی ایمرجنسی ڈیکلیئر کر چکا ہے۔اومی کرون کے ابتک شہر میں 57 کنفرم جبکہ 20 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports