طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان کردیا گیا

کابل (اے ایف بی) دارالحکومت کابل فتح کرنے کے چار دن بعد طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا باقاعدہ اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق افغان..

کابل (اے ایف بی) دارالحکومت کابل فتح کرنے کے چار دن بعد طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا باقاعدہ اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے ملک میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا۔

ٹوئٹر پیغام میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم یہ اعلان برطانوی راج سے آزادی کی102ویں سالگرہ پر کر رہے ہیں،ا سی ٹویٹ میں انہوں نے ’’دَ افغانستان اسلامی امارت‘‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا فروغ چاہتی ہے، اس کے عالاوہ تمام ممالک سے اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت معطل نہیں کی، کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت معطل رکھنے کی افواہیں بےبنیاد ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کے متنازعہ تسلط کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports