طالبان کابل میں داخل؛طورخم سرحد پربھی طالبان کا قبضہ؛بارڈر سیل

پشاور(اے ایف بی )طور خم سرحد پر طالبان نے قبضہ کرکے بارڈر بھی بند کردیا۔ چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے..

پشاور(اے ایف بی )طور خم سرحد پر طالبان نے قبضہ کرکے بارڈر بھی بند کردیا۔ چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بارڈر بند کر دیا ہے۔دوسری جانب جس کے بعد پاکستان نے بھی پاک افغان سرحد سیل کردی ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

طالبان جلال آباد اور مزار شریف کو فتح کرنے کے بعد کابل کے مضافات میں داخل ہوگئے اور ترجمان طالبان نے دارالحکومت میں پُرامن طریقے سے داخل ہونے اور کسی سے انتقام نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ طالبان کابل میں تمام اطراف سے داخل ہوگئے۔ سائرن بج رہے ہیں اور چاروں طرف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جب کہ فضا میں ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔افغانستان میں ترجمان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ دارالحکومت کو طاقت کے ذریعے فتح کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی سے انتقام لیں گے۔ ہمارے جنگجو کابل کے داخلی دروازوں پر کھڑے ہیں اور پُر امن طریقے سے داخل ہونا چاہتے ہیں۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports