مظفر آباد(اے ایف بی) آزاد کشمیر عدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا۔ آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے قائد ایوان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر آزاد کشمیر کے اقدامات کو غلط قرار دے دیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا اور اسپیکر کا آج کے روز کا قاعدہ معطل کر کے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔قبل ازیں مظفرآباد الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قائد ایون کے لیے کاغذات نامزدگی آج ہی جمع ہوں گے۔کاغذات نامزدگی آج دن 1 بج کر 45 منٹ سے دو بج کر 45 منٹ تک جمع کروائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 2 بج کر 45 منٹ سے تین بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔درست قرار دیئے جانے والے امیدواروں کی فہرست ساڑھے تین بجے آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کہ واپسی چار بجے جب کہ حتمی فہرست سوا چار بجے تک آویزاں کی جائے گی بعدازاں وزیراعظم کا انتخاب سہ پہر ساڑھے چار بجے ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا
مظفر آباد(اے ایف بی) آزاد کشمیر عدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا۔..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











