عید سے قبل اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(اے ایف بی ) سرکاری سکولوں میں تعینات سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع، ایجوکیٹرز کی مدت ملازمت آئندہ ماہ اگست..

لاہور(اے ایف بی ) سرکاری سکولوں میں تعینات سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع، ایجوکیٹرز کی مدت ملازمت آئندہ ماہ اگست میں ختم ہونا تھی۔ تفصیلات کےمطابق سرکاری سکولوں میں تعینات سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ اگست میں ختم ہو رہے تھے۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ سرکاری سکولوں میں 180 سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز تعینات ہیں۔سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز 2016 سےسرکاری سکولوں میں کنٹریکٹ پر تعینات ہیں ان کا حق ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports