موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد (اے ایف بی) وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غورہو گا۔وزارت صحت کے..

اسلام آباد (اے ایف بی) وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غورہو گا۔وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما تعطیلات دسمبر میں کرنے کے بجائے آگے بڑھا کر جنوری میں کرنے کی تجویز دی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق وزارت صحت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چھٹیوں سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن متاثر ہو سکتی ہے۔

اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز ہے‘شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غورہو گا کیونکہ وزارت صحت نے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔آج شام ساڑھے 5 بجے ہونے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گادوسری جانب ذرائع وزارت تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس طویل ہونے کی صورت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس کل منتقل ہو سکتا ہے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports