موٹروے زیادتی کیس ,عدالت نے تاریخی فیصلہ سنادیا

لاہور(اے ایف بی) لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے سنادیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ..

لاہور(اے ایف بی) لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے سنادیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنا یا۔ لاہورسیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کافیصلہ آگیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے دنوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت محمود کوسزائے موت سنادی اور جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ،ملزمان کو50 ،50 ہزار روپے جرمانے،ڈکیتی کے جرم میں 14 سال قید،2،2 لاکھ جرمانہ اور گاڑی توڑنے پر5 سال قید،50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

دونوں ملزمان 30 روز میں اپیل دائر کرسکتے ہیں،عابد ملہی اور شفقت نے 9 ستمبر 2020کو موٹر وے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔قبل ازیں ملزم عابد ملہی، شفقت علی کو جیل کی عدالت میں پیش کیا گیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنا یا،عدالت نے18مارچ کودلائل مکمل ہونےپرفیصلہ محفوظ کیاتھا،گجرپورہ پولیس نے 9 ستمبر 2020کو دوران ڈکیتی زیادتی کامقدمہ درج کیاتھا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports