پاکستان میں اومی کرون کا خطرہ، محکمہ صحت پنجاب حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت

لاہور ( اے ایف بی) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار…

لاہور ( اے ایف بی) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون سے بچاؤ سےمتعلق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک سےآنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اوربوسٹرڈوزیقینی بنائی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ABOUT AUTHOR

POST LIST

Newsium Pro

A PREMIUM MULTIPURPOSE NEWS THEME

POST CAROUSEL