پنجاب میں تعلیمی ادارے کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے

لاہور(اے ایف بی ) پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے طویل کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے ہیں۔پنجاب..

لاہور(اے ایف بی ) پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے طویل کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے ہیں۔پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے سخت کورونا ایس او پی انتظامات کے ساتھ دوبارہ کھل گئی ہیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد طلبہ ایک دن جبکہ پچاس فیصد طلبہ دوسرے روز تعلیمی اداروں میں آئیں گے

، کلاس رومز میں طلبہ طالبات پر ایک دوسرے سے کھانے پینے کی اشیاء، کتابیں اور کاپیوں سمیت دیگر سامان کے تبادلے اور ہاتھ ملانے کی بھی پابندی ہوگی، ایک بنچ پر ایک طالب علم بیٹھے گا، جب کہ اساتذہ اور دیگر عملے کو 100 حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل طلبہ و طالبات اور عملے کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، جنہیں بخار، نزلہ اور کھانسی کی شکایت تھی انہیں واپس بھیج دیا گیا، اس کے علاوہ بغیر ماسک کسی طالب علم کو بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports