لاہور(اے ایف بی) آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر جو کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے پی ایس ایل میں مزید شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جیمز فالکنز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل کو چھوڑنا پڑا، پی سی بی نے کانٹریکٹ کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔میں پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب تھا مجھ سے ادائیگیوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولا گیا۔
مجھے اس بات کی تکلیف ہے کہ چونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا یہاں کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے ذلت آمیز ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےجبکہ شرفن ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے الگ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ، انگلش آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ۔
پی سی بی نے وعدہ پورا نہیں کیا،آسٹریلوی کرکٹر پی ایس ایل چھوڑ گئے
لاہور(اے ایف بی) آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر جو کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے پی..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











