کنواروں کی موجیں لگ گئیں شادی کریں 4لاکھ روپئے انعام پائیں حکومت نے شاندارآفردے دی

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)روم کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں کسی قلعے یا ساحل پر شادی کے بندھن میں بندھنا زندگی کا یادگار تجربہ تو ہوگا ہی..

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)روم کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں کسی قلعے یا ساحل پر شادی کے بندھن میں بندھنا زندگی کا یادگار تجربہ تو ہوگا ہی مگر اس کے ساتھ آپ لاکھوں روپے بھی حاصل کرسکیں گے۔جی ہاں اٹلی کے خطے لازیو میں شادی کرنے والے جوڑوں کو حکام کی جانب سے 2 ہزار یورو (3 لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔اتنی بڑی رقم دینے کی وجہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ویڈنگ سیکٹر کو نئی زندگی فراہم کرنا ہے۔اس مہم کو ‘ان لازیو ود لو’ کا نام دیا گیا ہے اور اٹلی کے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سیاح بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔۔لازیو وہ خطہ ہے جس میں اٹلی کا دارالحکومت روم اور دیگر علاقے موجود ہیں اور یہ دلچسپ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک کے لیے ہے۔شادی کرنے والے جوڑے اخراجات کی رسیدیں یا درخواستیں جمع کراکے 2 ہزار یورو حاصل کرسکیں گے۔اس مہم میں جوڑوں کو عروسی ملبوسات، شادی ہالز، کھانا، پھول، فوٹوگرافر اور دیگر اخراجات کے عوض 2 ہزار یورو دیئے جائیں گے۔اس مہم کے لیے ایک کروڑ یورو مختص کیے گئے ہیں اور اخراجات کے ری فنڈ کی درخواستیں جنوری 2023 کے آخر تک جمع کرائی جاسکیں گی

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports