Month: October 2021

  • لاہورہائیکورٹ کا تعلیمی بورڈکے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کاحکم

    لاہور(اے ایف بی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور بورڈ آ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنڑ یکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے لاہور بورڈ کے ملازمین کو 2016کی بجائے 28 فروری 2012 سے مستقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رابعہ ارشد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔

    درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین لاہور بورڈ میں 28 فروری 2012 کو کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے، بورڈ نے سالانہ کارکردگی، تعلیمی اہلیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مستقل کیالیکن بورڈ نے تاریخ تقرری کی بجائے 2016سے ریگولر کیا ۔ عدالت کے روبرو درخواست گزاروں نے درخواست میں تقرری کی تاریخ سے ریگولر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی ۔

  • پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں بھارت کو شکست دیدی

    دبئی(اے ایف بی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا جس کے باعث بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 100 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔بابراعظم نے 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جب کہ محمد رضوان نے 41 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں روہت شرما کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیجا اور اپنے دوسرے اوور میں راہول کو بھی صرف 3 رنز پر بولڈ کردیا۔ویرات کوہلی نے سوریا کمار یادو کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم محمد رضوان نے حسن علی کی گیند پر 11 رنز بنانے والے یادوو کا شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    ویرات کوہلی نے رشپ پانٹ کے ساتھ ملکر 38 گیندوں پر 50 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم پانٹ 30 گیندوں پر 39 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بن گئے، رویندرا جڈیجا 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہارڈک پانڈیا صرف 11 رنز بناسکے۔کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اورتاہم شاہین نے انہیں 57 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حسن علی نے 2، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے حیدر علی کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

  • بھارت کا پاکستان کو جیت کیلیے 152 رنز کا ہدف

    دبئی(اے ایف بی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا جس کے باعث بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

    اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں روہت شرما کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیجا اور اپنے دوسرے اوور میں راہول کو بھی صرف 3 رنز پر بولڈ کردیا۔ویرات کوہلی نے سوریا کمار یادو کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم محمد رضوان نے حسن علی کی گیند پر 11 رنز بنانے والے یادوو کا شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    ویرات کوہلی نے رشپ پانٹ کے ساتھ ملکر 38 گیندوں پر 50 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم پانٹ 30 گیندوں پر 39 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بن گئے، رویندرا جڈیجا 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہارڈک پانڈیا صرف 11 رنز بناسکے۔کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اورتاہم شاہین نے انہیں 57 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حسن علی نے 2، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • مسلح افراد کا جیل پرحملہ، 800 سےزائد قیدی آزاد کرالیئے

    نائجیریا(اے ایف بی) نائجیریا میں مسلح افراد کا جیل پرحملہ، 800 سےزائد قیدیوں کوآزاد کرا لیا۔خبرایجنسی کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نےرات کی تاریکی میں مغربی ریاست اویو کی ایک جیل پرحملہ کیا، مسلح افراد اور جیل محافظوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے جیل کی دیواروں کو توڑ کر اندر داخل ہوئے

    ، مسلح افراد نے صرف غیرسزا یافتہ قیدیوں کو ہی آزاد کرایا، سیکورٹی اداروں نے آزاد کرائے گئے 262 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بقیہ مفرور قیدیوں کا تعاقب اور تلاش جاری ہے۔

  • کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ و متوقع احتجاج، اسلام آباد جانے والے راستے سیل

    اسلام آباد(اے ایف بی) کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے لاہور سے اسلام آباد مارچ و متوقع احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ اور مری روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا۔کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے جمعے کی نماز کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دیئے جانے کے بعد سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، اور اسلام آباد جانے والے راستوں کو کینٹینرز اور خاردار تاروں کے ذریعے سیل کردیا گیا ہے۔

    راولپنڈی میں مریڑھ چوک سے لے کر فیض آباد انٹرچینج اور مری روڈ کو اندرون شہر محلقہ شاہراوں سے ملانے والی لنک روڈز کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیاگیا ہے، جب کہ شمس آباد اور فیض آباد سے اسلام آباد کو ملانے والا راستہ بھاری کنٹینرز کھڑے کرکے مکمل سیل ہے۔جگہ جگہ رکاوٹوں کے باعث اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے اہم چوراہوں و میٹرو اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں و پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق متبادل کے طور پرپارک روڈ ، ترامڑی چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سری نگر ہائی وے ، نائنتھ ایونیو اور آئی جےپی روڈ کو راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹرو بس سروس آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک آپریشنل رہے گی۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہائی کورٹ چوک، کچہری اور مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تاہم شہری پریشانی سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

  • کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل

    کراچی(اے ایف بی) سندھ ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کاپہلااجلاس 25 اکتوبر کوکراچی میں اسٹیٹ بینک کےدفتر میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جس میں عدالت نے کرپٹو کرنسی کا جائزہ لینے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کریں گی جبکہ ایس ای سی پی،خزانہ،آئی ٹی،ڈی جی فنانشل مانٹرنگ یونٹ اور درخواست گزار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی مذکورہ اداروں کے سربراہاں یا اعلیٰ افسران پرشامل ہوگی، کمیٹی کاپہلااجلاس 25 اکتوبر کوکراچی میں اسٹیٹ بینک کےدفتر میں ہوگا، پہلے اجلاس کےبعد کمیٹی کا اجلاس ہر 15دن بعد ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی سب سےپہلے درخواست گزار کو سنے گی ، درخواست گزار کی سفارشات پر غور کرے گی تاہم درخواست گزار صرف کمیٹی کی معاونت کریں گے۔عدالت نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 18 کاروبار کرنے کی آزادی دیتا ہے،ایف آئی اےکرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں سےقانون کےمطابق سلوک کرے اور کرپٹوکرنسی پراسٹیٹ بینک سے رہنمائی لے۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 12 جنوری 2022 تک ملتوی کردی

  • اعظم سواتی کوشوکازنوٹس جاری ذاتی حیثیت میں طلب

    اسلام آباد (اے ایف بی) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

    دوران سماعت اعظم سواتی اور ان کے وکیل پیش نہ ہوئے ، اعظم سواتی کے وکیل کے معاون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا ، جس میں مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کی مہلت دینےکی استدعا مسترد کر دی اور اعظم سواتی کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے گئے تھے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وزرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو 16 ستمبرکو فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

  • شیخ رشیدکالال حویلی کویونیورسٹی بنانے کااعلان

    راولپنڈی(اے ایف بی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امریکا کی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں اس لیے ان سے الگ الگ ملاقات کی۔راولپنڈی میں گرلز کالج مری روڈ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کا ایسا تعلیمی نظام بنایا گیا ہے کوئی بچی ایک کلو میٹر سے دور نہیں جاتی،راولپنڈی کے ہر خالی پلاٹ پر اسکول، کالج اور یونیورسٹی بنا دی ہیں، لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کے لیے تحفہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، جو بچیاں اپنی فیس نہیں دے سکتیں اس کی فیس لال حویلی دے گی، ایم این اے راشد شفیق میری موجودگی میں ہی لال حویلی سے اپنا سیاسی دفتر تبدیل کر لیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کوئی دراڑ نہیں ہے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، امریکا کی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں اس لیے ان سے الگ الگ ملاقات کی، پی ڈی ایم والے احتجاج کو انتخابات تک کھینچ کر لے جائیں گے، انتخابات میں نئی سیاسی صف بندی ہوگی، خوشی ہے پی ڈی ایم میرے شہر احتجاج کر رہی ہے یہ پڑھا لکھا شہر ہے، اسے پتہ ہے مہنگائی عالمی معاملہ ہے، عمران خان مہنگائی کو خود دیکھ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے قانون کوہاتھ میں لیں گے تو قانون ان کو ہاتھ میں لے گا، اگر انہوں نے قانون میں ہاتھ میں نہ لیا تو انہیں احتجاج کی کھلی اجازت ہوگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں ہفتے اور اتوار کی چھٹی دے دے ہے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ دیکھنے دبئی جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، یہ کھیل ہے ، ہمیں اسے کھیل ہی کی طرح لینا ہے، جو بھی فیصلہ ہو اسے ہمیں قببول کرنا ہے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گے۔

  • سپریم کورٹ کا بلدیاتی حکومتوں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد(اے ایف بی)سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لیں اور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکام کے جمع تحریری جوابات بھی طلب کرلیے۔عدالت عظمیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    سپریم کورٹ کے باہر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، سپریم کورٹ نے آج تاریخی حکم دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے انکار کیا تھا اور چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے جو تاخیر کا ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے باہر بیٹھے رہے مگر انھوں نے ملاقات نہیں کی تھی۔میئر راولپنڈی سردار نسیم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمارے فنڈز ایم این ایز اور ایم پی ایز کو دیئے، بلدیاتی اداروں کو بحال نہ کرنے کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب ہیں، کیونکہ مسلم لیگ ن سمیت مختلف جماعتوں سے بلدیاتی نمائندگان منتخب ہوئے تھے۔

  • میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے فیل طلبا کے امتحانات کاشیڈول جاری

    راولپنڈی (اے ایف بی) راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں فیل طلباء کیلئے داخلہ فارم کا اجراء شروع، طلباء کیلئے سپیشل امتحانات کا انعقاد 27نومبر اور 11دسمبر میں کیا جائے گا۔میٹرک نتائج سے غیر مطمئن طلباء کے پرچوں کی ری چیکنگ کی درخواستوں کی وصولی بھی شروع کر دی ہے، شیڈول کے مطابق یکم نومبر تک فیل شدہ طلباء سپیشل امتحان میں شرکت کیلئے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

    میٹرک کے طلباء کیلئے سپیشل امتحان کا انعقاد 11 دسمبر کو ہوگا۔ امتھان میں داخلہ کےلئے طلبا سنگل فیس یکم نومبر تک جمع کرواسکیں گفے جبکہ دوگنا فیس 8 نومبر اور تین گنا فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ15 نومبر 2021 مقررکی گئی ہے اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے فارم 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ہ دوگنا فیس یکم نومبر اور تین گنا فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ8 نومبر 2021 مقررکی گئی جبکہ یہ امتحان 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔