لاہور(اے ایف بی) تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے چیلنچ کرتے ہوئے عمران خان کو کہا ہے کہ وہ آئیں مقابلہ کریں اور بتائیں کہ غدار کون ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کے لئے بہت قربیاں دیں، شروع میں تو پنجاب کے ہرجلسے کے لئے مجھ سے پیسے لئے جاتے رہے، عمران خان وہ شخص سامنے لے آئیں جس نے مجھ سے آدھی بھی قربانی دی ہو، میں نے 25 جولائی کو حلف اٹھایا اور اس کے بعد 15 دن کے اندر 4 بار نیب کے دفتر بلایا گیا، جب کہ اس سے پہلے میں نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا، چوتھی بار جب میں دفتر گیا تو ٹی وی پر چل رہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، تو سمجھ آئی کہ وجہ یہ تھی، میں ڈی جی نیب سے کہا کہ اب تو وزیراعلیٰ نامزد ہوگیا مجھے چھوڑ دیں، اور وہی ہوا کہ اس کے بعد 6 ماہ تک مجھے نہیں بلایا گیا، 6 ماہ پھر ایک خبر چلی کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، اور ایک بار پھر مجھے نیب دفتر طلب کرلیا گیا۔علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھے بتائیں میں نے کون سی کرپشن کی تھی، عوام کے سامنے لایا جائے کہ علیم خان نے یہ مراعات لیں، عمران خان باہر نکلیں اور میرے ساتھ بیٹھ کر مقابلہ کرلیں، عوام کے سامنے حقائق رکھتے ہیں، اگر میں جھوٹا ثابت ہوا تو خود کو گولی مار دوں گا، اور اگر عمران خان جھوٹے ثابت ہوں تو یہی کام وہ کریں، باہر نکلیں اور بتائیں کہ عثمان بزدار نے کس طرح کرپشن کی، لاکھوں روپے لے کر ڈی سی لگائے جاتے رہے اور آپ کو سب پتہ تھا، میں نے خود جاکر بتایا تھا، فرح کون تھی عمران خان عوام کو بتائیں، فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی سب پتہ ہے، وہ اور اس کا شوہر تو پاکستان سے بھاگ گئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ وہ کون تھی۔منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 183 ارکان ہیں اور عمران خان کو ایک بندہ نہیں ملا جو وزیراعلی بننے کا اہل ہو، چوہدری پرویز الہیٰ وہی ہیں جن کو آپ ڈاکو کہتے تھے، اب نیا پاکستان پرویزالہیٰ بنائیں گے، افسوس ہے آپ پر اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر، آپ کہتے ہیں پرویز الہیٰ کو جو ووٹ نہ ڈالے وہ غدار ہوگیا، تو چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کو بھی غدار کہہ کر دکھائیں جو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بینچز پر بیٹھے تھے، میں سلام پیش کرتا ہوں اس شخص کو جو علی الاعلان آپ کے مخالف گیا کیوں کہ وہ عظیم باپ کا عظیم بیٹا ہے، اور آپ تو وہ ہیں جو پرویز الہیٰ کو ڈاکو ڈاکو کہتے رہے۔علیم خان نے کہا کہ ایک تصویر دکھا کر کہا جارہا ہے کہ علیم خان امریکن ایمبسڈر سے ملا، تو میرا جواب ہے کہ میں توعمران خان کے گھر میں تھا جب امریکی ایمبسڈر سے ملا، مجھ سے تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ایمبیسڈر بھی ملتے ہیں، آپ جب حزب اختلاف میں تھے تو کیا آپ امریکن ایمبیسڈر سے نہیں ملے، میں نے آپ کے سارے پیغامات اپنے موبائل میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں، میں پوری قوم کو بتاؤں گا کہ آپ وزیراعلیٰ کے بارے میں کیا کہتے رہے ہیں اور کرپشن کا پتہ ہونے کے باوجود آپ کا کیا کہنا تھا، آپ چوہدریوں کے بارے میں کیا کہتے رہے وہ بھی میرے پاس ثبوت موجود ہے۔ مجھے غدار کہا جارہا ہے، آپ کے ساتھ جو ہے وہ محب وطن اور باقی سب غدار، آپ پاکستان کے مامے چاچے ہیں کہ جس کو چاہیں غدار بنادیں، آپ نے جہانگیر ترین کی بیٹیوں پر بھی الزامات لگائے، آپ کو کون سے لوگ چاہئے جو آپ کی مانتے رہیں اور نیچے لگے رہیں، میں وہ نہیں ہوں میں بولوں گا، آپ نے واضح شکست دیکھتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کردیں اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی تھیں تو پہلے کردیتے، آپ کیا سمجھ رہے ہیں کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں تو یہ غلط فہمی ہے، میں آپ کجی حقیقت پوری قوم کو بتاؤں گا، اور بتاؤں گا کہ آپ کی شخصیت کیا ہے اور آپ کتنے مخلص ہیں۔
Month: April 2022
-
عمران خان نے نگران وزیراعظم کے لیے ایک نام فائنل کردیا
اسلام آباد:(اے ایف بی)وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام حتمی طور پر تجویز کردیا۔ ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کیا اور دو نام شارٹ لسٹ کیے جن میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس (ر) پاکستان گلزار احمد کے نام شامل ہیں۔اب وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام فائنل کردیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت اور ق لیگ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
-
قومی اسمبلی کی کارروائی۔۔ چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اے ایف بی) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ملک کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ان اقدامات کے خلاف پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، عدالتی عملہ آج چھٹی والے دن سپریم کورٹ پہنچا اور اپوزیشن کی درخواستیں وصول کیں۔اپوزیشن نے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین کے آرٹیکل 66،17،95 کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور نتیجہ دینے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ جن ذمہ داروں نے آئین کی خلاف ورزی کی اور آئین کو توڑا ان سب کا قانون کے مطابق ٹرائل کا حکم دیا جائے۔
-
وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی
اسلام آباد(اے ایف بی) وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے، جس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔عمران خان نے کہاکہ میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا، لوگوں کو پیغام دیناچاہتا ہوں گھبرانا نہیں۔انھوں نے کہا کل سے اتنے لوگ پیغام دے رہے تھے پریشان تھے کہ کیا ہو رہا ہے، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، اسپیکر نے اپنی پاور استعمال کر کے فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا میں نے صدر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی، قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں، اب آپ کا مستقبل کیا ہوگا یہ عوام نے فیصلہ کرنا ہےانھوں نے کہا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں الیکٹڈ حکومت گرانے کی سازش آج ناکام ہوگئی ہے، صدر کو تجویز ملنے کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، اپوزیشن کو کہتا ہوں ارکان خریدنے کی بجائے غریبوں کا بھلا کریں
-
عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (اے ایف بی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن متحدہ اپوزیشن عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آج قومی اسمبلی میں 155 ارکان استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں، جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں پھنس گئی ہےشیخ رشید نے کہا کہ لڑائی جھگڑے ہوں گے تو گرفتاریاں بھی ہوں گی، عمران خان باہر نکلیں گے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، حالات سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہےالیکشن میں چلے جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں بڑے بڑے جلسے کرے گا، غیرملکی قوتیں بھی نہیں چاہیں گی عمران خان ان کے خلاف فضا بنادے۔انہوں نے بتایا کہ مسئلے سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ قوم الیکشن میں چلی جائے، 155اراکین کا ضمنی الیکشن کرانا آسان کام نہیں ہے۔تمام مسائل کے دو ہی حل ہیں کہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے اور فوری الیکشن کا مطالبہ کرے
-
موسیقی کا آن لائن مقابلہ بجاو پاکستان نئی آواز مہینوں کی انتظار کے بعد اختتام پذیر
اسلام آباد(شوبز ڈسیک)موسیقی کا آن لائن مقابلہ بجاو پاکستان نئی آواز مہینوں کی انتظار کے بعد اختتام پذیر ہو گیا جس میں ملک بھر سے میوزیکل ٹیلنٹ نے شرکت کی۔مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن نعمان علی شیخ نے ڈرمرول میں 5 لاکھ روپے، سمین خواجہ اور زائرہ علی نے 4-4 لاکھ روپے اور دانش بٹ نے 2 لاکھ روپے کا نقد انعام جیتا اس مقابلہ کے منتظمین کی طرف سے جیتنے والوں کو کامیابی پر دلی مبارک باد دی گئی ہے اور مستقبل میں ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے آن لائن مقابلہ بجائو پی کے کی جانب سے منعقد کیا گیا ایک منفرد مقابلہ تھا جو نوجوان، نئے ٹیلنٹ کو آن لائن سوشل میڈیا ہینڈلز بشمول فیس بک، انسٹاگرام اور باجا میوزک ایپلی کیشن کے ذریعے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اس مقابلے نے نہ صرف میوزیکل ٹیلنٹ کو نقد انعامات جیتنے میں مدد کی بلکہ ان کے لیے لائیو مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی راہ ہموار کی جبہ پاکستانی نوجوانوں کی طرف سے موسیقی میں چھپے ٹیلنٹ کو نکالنے کے لیے بجاو پاکستان کی کاوشوں کو بھی بے حد سراہا گیا ہے
-
تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم نے حکمت عملی تیار کرلی
اسلام آباد(عرفان سدوزئی ) وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ اب نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے۔رپورٹ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی کل کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے روز پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔اسمبلی قانون کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کو اپنے نمبرز گیم پورے کرنے ہوتے ہیں اور ممکنہ تعداد کو قومی اسمبلی میں لانا ہوتا ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔متحدہ اپوزیشن پہلے ہی اپنی عددی برتری ثابت کرچکی ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کے روز بڑا سرپرائز دینگے۔
-
عدم اعتماد پر ووٹنگ، وفاقی پولیس کے فول روف سکیورٹی انتظامات
اسلام آباد(شمیم خان)وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی جس کیلئے وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر کنٹیر لگا دیے گئے، اس کے علاوہ پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 3 اپریل کو ریڈ زون میں صرف پارلیمینٹرینز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر 3 لیئرز کنٹینرز نصب کیے جائیں گےجس کامقصد یہ ہے کہ اتوار کو سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے جبکہ ڈی چوک ، نادرا چوک اور دیگر راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گےجبکہ سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 3 ہزار اور ایف سی سے ایک ہزار اہلکار مانگ لیے گئے ہیں
-
ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا پرویز الٰہی کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
لندن(اے ایف بی)مسلم لیگ ن کے ایک سینئر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جہانگیر ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔گزشتہ روز عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے لیے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے جس کی منظور پارٹی قائد نواز شریف نے بھی دیدی ہے۔گزشتہ روز جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بتایا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔
-
جہانگیر ترین کی لندن میں اسحاق ڈار سے مسلسل دوسری ملاقات
لندن(مانیٹرنگ ڈسیک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔نواز شریف نے حمزہ کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کی منظوری دیدی، رانا ثناذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا