کورونا ,راولپنڈی کے بازار ہفتہ میں دو دن بند کرنے کی منظوری

راولپنڈی(اے ایف بی)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی میں کورونا کی موجودہ صورتحال کےپیش نظر ہفتہ میں دو دن بازار بند کرنے..

راولپنڈی(اے ایف بی)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی میں کورونا کی موجودہ صورتحال کےپیش نظر ہفتہ میں دو دن بازار بند کرنے کی منظوری دے دی ، ڈپٹی کمنشر راولپنڈی کی جانب سےراولپنڈی کے تاجروں کی جانب سے خدشات پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو درخواست کی تھی کہ ہفتہ میں دودن بازار بند کرنے کی اجازت دی جائے ، کیونکہ راولپنڈی شہر جمعہ کو اور کینٹ اتوار کو بندہو تاہے اس لئے راولپنڈی کے تاجر ہفتہ اور اتوار کو بازار بند کرنے کے حولاے سے خدشات ہیں

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو درخواست کی جس پر گذشتہ روز انہون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اب راولپنڈی میں جمعہ اور ہفتہ کو بازاربند رہیں گے اس حوالے سے راولپنڈی کے تاجروں نے اس نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کیا۔جمعہ ھفتہ کو لاک ڈائون کی تجویز پر نوٹیفکیشن جاری کرنا خوش آئند ھے ، دکانوں کے اوقات دس بجے کیئے جائیں،تاجران ایس او پیز پر عمل کریں گے ، حکومت کاروبار کے اوقات کو رات دس بجے تک کرے تاکہ تاجر برادری اپنے نقصانات پورے کرے ہم ھفتے میں دو چھٹیوں پر عمل کریں گے

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports