پاکستان میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

اسلام آباد(اے ایف بی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ پاکستان میں آج سے 40سال سے زائدعمرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا..



اسلام آباد(اے ایف بی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ پاکستان میں آج سے 40سال سے زائدعمرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے،  اس سال ہمارا ہدف 7کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہے۔40سال سےزائدعمرکے شہریوں کی ویکسین شروع ہورہی ہے ، حکومت نےویکسینیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کیساتھ شروع کیاہے۔ ویکسین بنانےوالی کمپنی سے گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، اب تک 3کروڑ ڈوزز کی ڈیل سائن کرچکے ہیں، 100 ملین کے قریب افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے، باقی 18سال سے کم ہیں۔

 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین بنانےوالی عالمی کمپنیوں کو بھی مشکلات کاسامناہے، دنیاکےامیرترین ممالک کو بھی اپنی ویکسینیشن ڈرائیو کو سلو کرنا پڑا ہے ، سنگل ڈوز چینی ویکسین کین سائنو کی فلنگ پاکستان میں شروع ہونیوالی ہے۔


 ہمارا 7کروڑ لوگوں کو اس سال ویکسین لگانے کا ہدف ہے ، ویکسین خریدنے اور لگانے کی حکمت عملی اب تک کامیاب رہی ہے، جون تک ہم 19ملین ڈوزز حاصل کرلیں گے۔ویکسین بنانےوالے بہت سے ممالک نےایکسپورٹ پر پابندی لگارکھی ہے، یہ کہنا بےبنیاد ہے کہ حکومت ویکسین صرف عطیات کی مد میں لےرہی ہے۔ویکسین بہت اہم ہے مگر وبا میں رکاوٹ ایس اوپیز پرعملدرآمد سے ہے، پاکستان میں ابتک 25لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

About the Author

One response to “پاکستان میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports